جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرایا، ٹرائیکا کی جنگ اسٹیبلشمنٹ کے فیڈر کیلیے ہے، سراج الحق

ملتان:امیر جماعت اسلامی پاکستان  سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی غلامی میں اندھے حکمرانوں نے ایک مرتبہ پھر عوام پر پیٹرول بم گرایا ہے، انہوں نے معیشت کو تباہ کیا ، کرپٹ ٹرائیکا عوام کا دشمن ہے۔…

کراچی، نارتھ ناظم آباد میں سپر اسٹور کی آگ بجھا دی گئی

کراچی میں نارتھ ناظم آباد میں سپر اسٹور میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کے ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ بجھادی گئی۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ کے ایک سپر اسٹور میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔فائر بریگیڈ کا ایک فائر ٹینڈر…

امریکا کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے اپوزیشن صدر بائیڈن کے ساتھ بیٹھنے پر تیار

امریکا کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے اپوزیشن ری پبلکن پارٹی بھی صدر بائیڈن کے ساتھ سرجوڑ کر بیٹھنے پر تیار ہوگئی، ایوان کے اسپیکر کیون مک کارتھی نے صدر بائیڈن سے بدھ کو ملاقات پر آمادگی ظاہر کردی۔کیون مک کارتھی کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن…

شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے 2 یونٹس سیل

متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے دو یونٹس سمیت سات اراضی یونٹس سیل کردیے۔ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک آصف خان پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ لال حویلی پہنچ کر…

یہ رات میں مجھے گرفتارکرنا چاہتے تھے، میں ادھر ادھر ہوگیا، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ رات میں مجھے گرفتارکرنا چاہتے تھے، میں ادھر ادھر ہوگیا، یہ لال حویلی ہماری ملکیت ہے، بہانہ بنا کر انہوں نے حویلی کو سیل کیاہے۔متروکہ وقف املاک راولپنڈی کی جانب سے شیخ…

طالبان کی ری سیٹلمنٹ کی پالیسی غلط ثابت ہوئی ہے، وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ طالبان کی ری سیٹلمنٹ کی پالیسی غلط ثابت ہوئی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ یہ سوچنا غلط تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی قانون کی پاسداری کرے گی،…

ملتان، صدر کا ایف بی آر کو لائبریری کی ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم

صدر مملکت نے ایف بی آر کو ملتان میں لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم دے دیا۔صدر عارف علوی نے کہا کہ ایف بی آر ملتان میں برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس استثنیٰ کا سرٹیفکیٹ دے۔ وفاقی ٹیکس محتسب کے لائبریری کو 1 لاکھ 98 ہزارکی ٹیکس…

علیم ڈار کے بیٹے کا ولیمہ، بابر اعظم تقریب میں توجہ کا مرکز

آئی سی سی ایلیٹ امپائر علیم ڈار کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ آئی سی سی امپائر علیم ڈار کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں…

شکر گزار ہوں عمران خان نے میری بات سنی، حبا فواد

فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔زمان پارک لاہور میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حبا فواد نے کہا کہ فواد چوہدری کو دہشت گردوں کی طرح کپڑا ڈال کر…

عمران خان قومی اسمبلی کے 33 حلقوں پر پارٹی امیدوا ر ہوں گے، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کے 33 حلقوں پر ضمنی الیکشن میں عمران خان کو بطور امیدوار اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔عمران خان کی سربراہی میں زمان پارک لاہور میں ہونے والے کور کمیٹی اور پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے بعد پارٹی کے…

بجلی کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، خرم دستگیر

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حکومت نے بجلی سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔پشاور میں گورنر غلام علی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران خرم دستگیر نے کہا کہ بجلی بریک ڈاؤن کی انکوائری رپورٹ جلد سامنے آجائے گی، تحقیق…

دفاعی چیمپئن بیلجیئم کو شکست، جرمنی تیسری مرتبہ ہاکی کا عالمی چیمپئن بن گیا

جرمنی نے دفاعی چیمپئن بیلجیئم کو شکست دے کر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) ہاکی ورلڈکپ جیت لیا۔ واضح رہے کہ یہ مجموعی طور پر جرمنی کا تیسرا عالمی کپ ہے۔ بھارتی شہر بھوبنیشور میں کھیلے گئے اس میچ میں دفاعی چیمپئن بیلجیئم نے شاندار…

خواجہ سراؤں کی بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام میں شمولیت سے انکے مسائل کم ہونگے، شازیہ مری

وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت، سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری نے آج آرٹس کاؤنسل کراچی میں خواجہ سرا کمیونٹی کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بینظیر کفالت میں شامل کرنے کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے تین رجسٹرڈ…

آئی ایم ایف کی شرائط پر پیٹرول، ڈیزل مہنگا اور ڈالر کھلا چھوڑا، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط پر پیٹرول، ڈیزل مہنگا اور ڈالر کو کھلا چھوڑا گیا۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ سابق حکومت نے آئی…

ڈالر کا بھاؤ کیپ کرنے سے 3 ارب ڈالر نقصان کی باتیں غلط ہیں، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ ڈالر کا بھاؤ کیپ کرنے سے 3 ارب ڈالر نقصان کی باتیں غلط ہیں۔ برآمدات عالمی کساد بازاری کا منفی اثر لے رہی ہیں۔ کراچی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بیشتر ممالک…

پوزیشن ہولڈر خاتون کے انتخاب میں وزیر مذہبی امور رکاوٹ

وفاقی وزیر مذہبی امور عبدالشکور پوزیشن ہولڈر خاتون کو عہدہ دینے کی راہ میں رکاوٹ بن گئے۔وزیر مذہبی امور نے ڈی جی جج کے عہدے پر 2 بار امتحان میں پہلی پوزیشن لینے والی خاتون کو انٹرویو میں فیل کردیا۔سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے…

مہنگائی پر وزیراعظم شہباز شریف بھی رو رہے ہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی پر وزیراعظم شہباز شریف بھی رو رہے ہیں۔سراج الحق نے ملتان اور لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کیا اور پیٹرول قیمتوں سے متعلق ایک بیان بھی جاری کیا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…

فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کیخلاف بیان دیا، جس پر وہ قائم ہیں، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ راناثناءاللّٰہ نے کہا کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے خلاف بیان دیا، وہ اپنے بیان پر قائم بھی ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کے دوران وزیر داخلہ نے استفسار کیا کہ ہم نے کیا فواد چوہدری پر 20 کلو ہیروئن ڈالی ہے؟ کیا…

بابر اعظم کا موازنہ کسی سے نہیں کیا جا سکتا، یونس خان

سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ بابر اعظم دو سالوں سے ٹاپ کھلاڑی ہیں، ان کا موازنہ کسی سے نہیں کیا جاسکتا۔ کپتانی کےلیے بابر کے علاوہ کوئی چوائس نہیں۔چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی…

میلبورن: 55 ہزار سکھوں نے خالصتان کی آزادی کے حق میں ووٹ دیدیا

سکھ فار جسٹس کے زیر اہتمام خالصتان کی آزادی کےلیے ریفرنڈم ختم ہوگیا۔ میلبورن سے موصولہ اطلاع کے مطابق خالصتان کی آزادی کےلیے ریفرنڈم میں بین الاقوامی اداروں کے مبصرین موجود رہے۔ سکھ فار جسٹس کے مطابق 55 ہزار سے زائد سکھوں نے خالصتان کی…