اتوار 16؍جمادی الاول 1444ھ 11؍دسمبر 2022ء

اعظم سواتی کو سندھ پولیس نے تحویل میں لے لیا، وکیل اعظم سواتی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کے وکیل کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کو سندھ پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

وکیل نے کہا کہ بلوچستان پولیس نے اعظم سواتی کو سندھ پولیس کے حوالے کر دیا ہے، ان کو خصوصی طیارے کے ذریعے سندھ منتقل کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان پولیس کا کہنا ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کو سندھ پولیس گرفتار کر کے کراچی روانہ ہو گئی، سندھ پولیس ان کو خصوصی طیارے کے ذریعے لے کر کوئٹہ سے روانہ ہوئی ہے۔

پولیس نے کہا کہ اعظم سواتی کو گزشتہ روز سندھ پولیس نے گرفتار کیا تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے دو روزہ راہداری ریمانڈ پر ملزم کو سندھ پولیس کے حوالے کیا تھا۔

وکلاء نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کچھ دن قبل ہی کچلاک ہائی وے پر پولیس ٹرک پر دھماکا ہوا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما قاسم خان سوری نے کہا کہ اعظم خان سواتی کو سندھ پولیس کے حوالے کر دیا گیا،بلوچستان ہائی کورٹ سےرہائی کے احکامات کے بعد سندھ حکومت کا حوالے کرنا افسوسناک ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبے میں اعظم سواتی کے خلاف قائم پانچ ایف آئی آرز ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں آج رہا کرنے کاحکم دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.