ہفتہ15؍جمادی الاول 1444ھ10؍دسمبر 2022ء

چین کے ساتھ شراکت داری وسیع کررہے ہیں، سعودی وزیرخارجہ

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ شراکت داری کو وسیع کررہے ہیں۔ امریکا دنیا کی سب سے بڑی اقتصادی طاقت ہونے کی حیثیت سے برقرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کا چین کے ساتھ تعاون کوئی نئی بات نہیں۔ چین عرب سربراہ اجلاس اقتصادی و ترقی کے حوالے سے تھا۔

شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ چین عرب سربراہی اجلاس میں اسلحہ سازی زیربحث نہیں تھی۔ چین کے ساتھ تعلقات اور شراکت داری اسلحہ سازی سے زیادہ بڑھ کر ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہماری امریکا، چین، بھارت، جرمنی اور جاپان کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری ہے، ایک سمت کے بجائے تمام سمتوں پر متحرک ہیں۔

سعودی وزیرخارجہ کہا کہنا تھا کہ خطے کے استحکام کے لیے ایران کی جانب دوستی کا ہاتھ ہمیشہ بڑھائے رکھیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.