ہفتہ15؍جمادی الاول 1444ھ10؍دسمبر 2022ء

کرسٹیانو رونالڈو نے کوارٹر فائنل سے قبل پیغام جاری کردیا

فیفا ورلڈ کپ میں مراکش سے کوارٹر فائنل میں مقابلے سے پہلے پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے پیغام جاری کردیا۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کرسٹیانو رونالڈو نے لکھا کہ پرتگال پہلے ہی یہ ورلڈ کپ جیت چکا ہے، جو حمایت اور محبت ہم نے قطر اور پرتگال میں محسوس کی وہ ناقابل یقین ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے لکھا کہ اچھے اور برے وقت میں ہماری سپورٹ جاری رکھیں، ہم آپ کو فتوحات کے ساتھ بدلہ دینے کے لیے سب کچھ کریں گے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں آج مراکش اور پرتگال کے درمیان کوارٹر فائنل کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.