جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

طالبان حکام روس سے پیٹرول و بینزین خریداری کے معاہدے کے قریب

افغانستان میں طالبان حکام روس سے پیٹرول اور بینزین کی خریداری کے معاہدے کرنے کے قریب ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغان وزارت تجارت کا سرکاری وفد روسی دارالحکومت میں ہے، افغان وفد گندم، گیس اور تیل کی فراہمی کے…

سیلاب میں 300 بچوں سمیت 1ہزار افراد جاں بحق ہوچکے، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب میں 300 بچوں سمیت 1ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔انٹرنیشنل میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک اور دیگر اشیاء کی ضرورت ہے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم ساف میں اچھا مقابلہ کرنے کیلئے آئی ہے، کپتان ماریہ خان

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان کا کہنا ہے کہ ساف ویمن چیمپئن شپ میں پاکستان ویمن فٹبال ٹیم صرف حاضری کے لیے نہیں بلکہ اچھا مقابلہ کرنے کے لیے آئی ہے۔پاکستان ویمن فٹبال ٹیم اگلے ماہ شروع ہونے والی ساف ویمن چیمپئن شپ میں شرکت…

پاکستان انقلاب کے دہانے پر کھڑا ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان انقلاب کے دہانے پر کھڑا ہے۔ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے خلاف عدالتی فیصلہ آیا تو فیصلہ عوام ہی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک انقلاب کے…

عمران خان کی پوری کوشش تھی کہ پاکستان دیوالیہ ہوجائے، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کی توثیق سے پاکستان کو بڑی سپورٹ ملی ہے۔ اتحادی حکومت نے اپنی سیاست کو بچانے کے بجائے پاکستان کو بچانے کے لیے سخت فیصلے کیے۔حیدر آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں صوبائی…

مفتاح اسماعیل بھارت سے پیاز، ٹماٹر لینے کے حامی

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھارت سے پیاز اور ٹماٹر لینے کی حمایت کردی۔ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حالیہ سیلابی صورتحال میں بھارت سے تجارت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارت سے پیاز اور ٹماٹر لینے چاہئیں، اس حوالے سے…

اسپین کا پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے 3 لاکھ یورو دینے کا اعلان

اسپین نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد میں ہسپانوی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی اپیل پر اسپین نے پاکستان فلڈ ریسپانس پلان کی مدد کے لیے 3 لاکھ یورو تعاون کا اعلان کیا…

سیلاب سے تباہی، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ کے ترجمان نے نیویارک سے اپنے بیان میں کہا کہ سیکریٹری جنرل موسمیاتی تباہی سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ترجمان کے مطابق…

پنجاب میں افسران کے تقرر و تبادلے، محمد عامر جان کمشنر لاہور تعینات

محمد عامر جان کو کمشنر لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔ لاہور سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب سید نجف اقبال کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ واصف خورشید کو سیکریٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب تعینات کر…

توہین عدالت: ماضی میں 3 ن لیگی رہنماؤں کو سزا ملی

سپریم کورٹ نے عدالت کی تضحیک کرنے اور ججز کو دھمکیاں دینے کے سنگین معاملے پر ماضی میں توہین عدالت کی سخت کارروائی کی ہے۔عدالت عظمیٰ نے مسلم لیگ ن کے 3 رہنماؤں طلال چوہدری، دانیال عزیز اور نہال ہاشمی کو سزا دی اور 5 سال کے لیے نااہل قرار…

عالمی برادری متاثرین سیلاب کی امداد کے لیے پیش پیش، کئی طیارے پاکستان پہنچ گئے

عالمی برادری بھی سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش ہے، ترکی سے7 طیارے اور یو اے ای سے 3 طیارے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گئے، جبکہ چین سے 2 طیارے اور جاپان سے امداد آج پہنچ رہی ہے۔ کینیڈا، برطانیہ اور آذربائیجان سے ساڑھے آٹھ ملین…

بریت کے بعد ملزم کو ریکارڈ یافتہ قرار دینے پر عدالتی فیصلہ آگیا

بریت کے باوجود ملزم کو ریکارڈ یافتہ قرار دینے پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بریت کے بعد اُسی مقدمے کو بطور مجرمانہ ریکارڈ پیش کرنا بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔جسٹس علی ضیا باجوہ نے کیسز سے بریت کے باوجود…

عمران خان صاحب! ایگزیکٹو مجسٹریٹ نے مجھے جیل بھیجا تو آپ ایک لفظ نہ بولے، عرفان صدیقی

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر نے مجھے جیل بھیجا تو عمران خان ایک لفظ بھی نہ بولے۔ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو مخاطب کیا اور کہا کہ عمران خان صاحب، اسسٹنٹ کمشنر نے…

بلاول نے ایک گھنٹے میں یو این رکن ممالک سے تقریباً ایک کھرب 30 ارب روپے جمع کرلیے، پی پی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک گھنٹے میں یو این رکن ممالک سے تقریباً ایک کھرب 30 ارب روپے جمع کرلیے۔پیپلز پارٹی کے مطابق امریکا نے بلاول بھٹو کی اپیل کے بعد پاکستان کو ساڑھے 6 ارب…