ہفتہ8؍جمادی الاوّل 1444ھ 3؍دسمبر 2022ء

پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف تیسرے روز بیٹنگ جاری

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنرز امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے روز بیٹنگ کا آغاز کردیا۔

دن کے آغاز پر ہی عبداللّٰہ شفیق نے سنچری اسکور کی، انہوں نے 177 گیندیں کھیلیں اور 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی جو ان کے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری ہے۔

عبداللّٰہ شفیق کے سنچری مکمل کرنے کے کچھ ہی دیر بعد پہلے سیشن میں ہی امام الحق نے بھی سنچری بنائی۔

امام الحق نے 180 گیندیں کھیل کر 1 چھکے اور 14 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی اور ٹیم کے اسکور کو 214 تک پہنچایا۔

کرسچن ٹرنر نے کہا کہ انگلینڈ کے بیٹرز میں تیز کھیلنےکی صلاحیت ہے، اُمید کرتا ہوں راولپنڈی ٹیسٹ کا نتیجہ نکلے گا۔

پاکستان کی ٹیم کپتان بابر اعظم، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، اظہر علی، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود پر مشتمل ہے۔

انگلش ٹیم میں بین اسٹوکس، زیک کراؤلے، بین ڈکیٹ، جو روٹ، اولی پوپ، ہیری بروک، ول جیکس، لیام لیونگسٹن، اولی روبنسن، جیک لیچ اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔ 

پاکستان کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے دن انگلینڈ نے صرف 4 وکٹیں گنوا کر 506 رنز بنائے تھے۔  

پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے انگلینڈ کے 657 رنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 181 رنز بنالیے تھے۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز اسٹیڈیم میں فاسٹ بولر حارث رؤف کے لیے شائقین نے نعرے لگادیے۔

امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق نے گزشتہ روز 51 اوورز کے کھیل میں انگلش بولرز کی ایک نہ چلنے دی تھی۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں انگلش ٹیم 101 اوورز کھیل کر 657 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.