جمعہ7؍جمادی الاول 1444ھ 2؍دسمبر 2022ء

برازیل شکست اور سوئٹرز لینڈ جیت کر اگلے مرحلے میں داخل

فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ جی کے آخری راؤنڈ کے میچز میں کیمرون نے ایونٹ کی فیورٹ ٹیم برازیل کو ایک صفر سے شکست دے دی، سوئٹرز لینڈ نے سربیا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا، برازیل کے ساتھ سوئٹرز لینڈ کی ٹیم بھی 6 پوائنٹس حاصل کرکے اگلے مرحلے میں پہنچ گئی۔

ورلڈ کپ کی ہاٹ فیورٹ ٹیم برازیل اور کیمرون کے درمیان میچ میں زیادہ تر وقت برازیل کی ٹیم کا پلہ بھاری رہا جس نے حریف گول پر کئی حملے کیے مگر گول نہ ہوسکا۔

کیمرون کی ٹیم کے کھلاڑی بھی بھی وقفے وقفے سے برازیل کے ہاف میٕں پہنچتے مگر ناکام واپس آجاتے۔

پہلا ہاف برابری پر ختم ہوا، دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے کی دفاعی لائن کو توڑنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

انجری ٹائم یعنی کھیل کے 92 ویں منٹ میں ایک عمدہ کراس پر ونسنٹ ابوبکر نے گول کرکے کیمرون کو برتری دلادی۔

ابوبکر کو ریفری نے ٹی شرٹ اُتار کر جشن منانے پر یلو کارڈ دکھایا، میچ کا دوسرا یلو کارڈ ملنے کے سبب ابوبکر کو میدان سے باہر جانا پڑا لیکن اُن کی ٹیم کھیل کے بقیہ وقت میں سبقت برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئی اور ایک گول سے میچ جیت گئی تاہم یہ فتح اُن کے کام نہ آسکی کیوں کہ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں سوئٹزر لینڈ نے سربیا کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین دو سے ہرا دیا اور چھ پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.