ہفتہ8؍جمادی الاوّل 1444ھ 3؍دسمبر 2022ء

آسٹریلیا کے مارنس لبوشین نے ڈبل سنچری کے بعد پھر سنچری بنا ڈالی

آسٹریلیا کے کرکٹر مارنس لبوشین ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری اور سنچری اسکور کرنے والے بیٹر بن گئے۔

مارنس لبوشین نے پرتھ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں ڈبل سنچری بنائی جس کے بعد انہوں نے دوسری اننگز میں سنچری بنا ڈالی۔

اس طرح آسٹریلوی کرکٹر ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری اور سنچری بنانے والے دنیا کے 8 ویں بیٹر بن گئے ہیں۔

رپورٹس ک مطابق آسٹریلیا کے کسی بیٹر نے یہ اعزاز 48 برس کے بعد حاصل کیا۔ گریگ چیپل اسی طرح کا اعزاز 1974 میں حاصل کرچکے ہیں۔

ڈوگ والٹرز، سنیل گواسکر، لارنس رو، گراہم گوچ، برائن لارا اور کمار سنگاکارا بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.