ہفتہ8؍جمادی الاوّل 1444ھ 3؍دسمبر 2022ء

مونس الہٰی کے انٹرویو پر رانا ثناء نے کیا کہا؟

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے مونس الہٰی کے انٹرویو کے سوال کا شعر کی صورت میں جواب دیا۔

منشیات اسمگلنگ کے کیس میں لاہور کی انسداد منشیات عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ’ہوئے تم دوست جس کے دشمن اس کا آسماں کیوں ہو‘۔

وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اپنے کالے کرتوتوں کی وجہ سے اندر جانا ہے، فرح گوگی پنجاب سے کروڑوں روپے پوسٹنگ ٹرانسفرز کے پیسے اکٹھی کرتی رہی، گھڑیاں چوری کر کے قوم اور ملک کی عزت کو نقصان پہنچایا گیا۔

کراچی وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ…

انہوں نے کہا کہ سیاست میں گفتگو اور مذاکرات کے بغیر آپ آگے نہیں بڑھ سکتے، سیاست میں ایک دوسرے کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں سب کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے، جمہوریت میں مسائل مشاورت سے حل ہوتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا، صوبائی اسمبلیوں کے مستقبل سے متعلق کل بھی مشاورت ہوئی تھی آج بھی مشاورت ہو گی۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ بھی مشاورت کریں گے، الیکشن اگر دسمبر میں ہوں یا جنوری نواز شریف آجائیں گے۔

اسلام آباد ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی کا یہ تازہ…

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ وفاق، سندھ، بلوچستان میں ہماری حکومتیں برقرار رہیں تو ہم بہتر پوزیشن میں ہوں گے، الیکشن میں جانے سے پہلے لوگوں کے سامنے مہنگائی کی وجوہات رکھیں گے، ہماری نہیں تو لوگ نواز شریف کی بات ضرور سنیں گے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا مزید کہنا ہے کہ یہ کہتا ہے کہ مر جاؤں گا، مخالفین سے بات نہیں کروں گا، عمران خان نے پہلی بار کہا ہےکہ بات کرنے کو تیار ہیں،وزیراعظم اتحادیوں کی مشاورت سےگفتگو کا فیصلہ کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ میرے اور عمران خان کے خون کی جانچ کرالیں، پتہ لگ جائے گا نشہ کس کے خون میں ہے، القادر ٹرسٹ کی 5 ارب روپے کی پراپرٹی لے کر 50 ارب کا ٹیکہ لگایا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.