خواجہ سراؤں کی بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام میں شمولیت سے انکے مسائل کم ہونگے، شازیہ مری
وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت، سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری نے آج آرٹس کاؤنسل کراچی میں خواجہ سرا کمیونٹی کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بینظیر کفالت میں شامل کرنے کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے تین رجسٹرڈ…
آئی ایم ایف کی شرائط پر پیٹرول، ڈیزل مہنگا اور ڈالر کھلا چھوڑا، رانا ثناء اللّٰہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط پر پیٹرول، ڈیزل مہنگا اور ڈالر کو کھلا چھوڑا گیا۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ سابق حکومت نے آئی…
ڈالر کا بھاؤ کیپ کرنے سے 3 ارب ڈالر نقصان کی باتیں غلط ہیں، اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ ڈالر کا بھاؤ کیپ کرنے سے 3 ارب ڈالر نقصان کی باتیں غلط ہیں۔ برآمدات عالمی کساد بازاری کا منفی اثر لے رہی ہیں۔ کراچی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بیشتر ممالک…
پوزیشن ہولڈر خاتون کے انتخاب میں وزیر مذہبی امور رکاوٹ
وفاقی وزیر مذہبی امور عبدالشکور پوزیشن ہولڈر خاتون کو عہدہ دینے کی راہ میں رکاوٹ بن گئے۔وزیر مذہبی امور نے ڈی جی جج کے عہدے پر 2 بار امتحان میں پہلی پوزیشن لینے والی خاتون کو انٹرویو میں فیل کردیا۔سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے…
مہنگائی پر وزیراعظم شہباز شریف بھی رو رہے ہیں، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی پر وزیراعظم شہباز شریف بھی رو رہے ہیں۔سراج الحق نے ملتان اور لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کیا اور پیٹرول قیمتوں سے متعلق ایک بیان بھی جاری کیا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…
فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کیخلاف بیان دیا، جس پر وہ قائم ہیں، رانا ثناء اللّٰہ
وفاقی وزیر داخلہ راناثناءاللّٰہ نے کہا کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے خلاف بیان دیا، وہ اپنے بیان پر قائم بھی ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کے دوران وزیر داخلہ نے استفسار کیا کہ ہم نے کیا فواد چوہدری پر 20 کلو ہیروئن ڈالی ہے؟ کیا…
بابر اعظم کا موازنہ کسی سے نہیں کیا جا سکتا، یونس خان
سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ بابر اعظم دو سالوں سے ٹاپ کھلاڑی ہیں، ان کا موازنہ کسی سے نہیں کیا جاسکتا۔ کپتانی کےلیے بابر کے علاوہ کوئی چوائس نہیں۔چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی…
میلبورن: 55 ہزار سکھوں نے خالصتان کی آزادی کے حق میں ووٹ دیدیا
سکھ فار جسٹس کے زیر اہتمام خالصتان کی آزادی کےلیے ریفرنڈم ختم ہوگیا۔ میلبورن سے موصولہ اطلاع کے مطابق خالصتان کی آزادی کےلیے ریفرنڈم میں بین الاقوامی اداروں کے مبصرین موجود رہے۔ سکھ فار جسٹس کے مطابق 55 ہزار سے زائد سکھوں نے خالصتان کی…
جعلی بلدیاتی انتخابات کے ذریعے کراچی پر قبضے کی کوشش کی گئی، خالد مقبول
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے جعلی بلدیاتی انتخابات کے ذریعے کراچی پر قبضے کی کوشش کی گئی۔ جو جیتے وہ ہماری خیرات کی وجہ سے جیتے۔انہوں نے یہ بات ڈی ایم سی کورنگی کے زیر اہتمام کتب میلہ کے…
کراچی کے فرئیر ہال میں سجا پرانی اور نایاب گاڑیوں کا میلہ
کراچی کے فرئیر ہال میں سجا ہے پرانی اور نایاب گاڑیوں کا میلہ، ایسی گاڑیاں جو آپکو عام سڑکوں پر شاید ہی نظر آئیں، ان کے مالکان نے کس طرح اس خزانے کو اب تک سنبھال کر رکھا ہے۔کراچی میں سجے نایاب گاڑیوں کے اس میلے میں 100 کے قریب گاڑیاں…
غذا میں کس چیز کا استعمال ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم کرسکتا ہے؟
روزمرہ کی غذا میں چند گریوں کو شامل کر کے ہارٹ اٹیک، فالج اور امراض قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ جرنل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک امریکی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ معدے میں جانے کے بعد امینو…
سیالکوٹ کی سڑکوں پر 4 سوروں کے گھومنے کی ویڈیو سامنے آگئی
سیالکوٹ شہر کی سڑکوں پر 4 سوروں کے گھومنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ رات گئے سیالکوٹ شہر کے صدر بازار اور گھنٹہ گھر چوک پر 4 سور دیکھے گئے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سور کے شہر میں گھومنے کی وڈیو کا جائرہ لے رہے ہیں۔سوروں کو صدر بازار گھنٹہ…
کراچی: لائنز ایریا میں فائرنگ سے پولیس افسر جاں بحق
کراچی شرقی کے بریگیڈ تھانے کی حدود لائنز ایریا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس افسر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ لائنز ایریا میں خطرناک موڑ کے قریب ہوا۔ پولیس اسٹیشن میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) محمد اقبال کو…
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان
اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35، 35 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت 18، 18 روپے کا اضافہ کر دیا جس کا اطلاق فی الفور کیا جائے گا،قیمتوں میں اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ…
جماعت اسلامی مزدوروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی اور ان کی معاونت کرے گی،حافظ نعیم
کراچی :امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ مزدوروں کوظالموں کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے،مظلوموں کے مقابلے میں ظالموں کی تعداد بہت کم ہے،این ایل ایف مزدوروں کے لیے چھتری کا کام کرے…
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں35،35 روپے اضافےکا اعلان
اسلام آباد:وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کی خبریں…
بیلہ حادثے پر کوچز یونین کا مؤقف سامنے آگیا
کوچز یونین کے ترجمان نے کہا ہے کہ بیلہ حادثہ چینکی کے مقام پر بارش سے ہونے والی پھسلن کے باعث پیش آیا۔ترجمان کوچز یونین نے حادثے سے متعلق مؤقف دیا اور بتایا کہ متاثرہ کوچ کا عملہ 2 ڈرائیورز اور 2 کلینرز سمیت 4 افراد پر مشتمل تھا، جو دم…
ایف آئی اے نے اسلام آباد پولیس کو انٹرپول ڈیٹا تک رسائی دیدی
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد پولیس کو انٹرپول ڈیٹا تک رسائی دے دی۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ انٹرپول ڈیٹا تک رسائی سے اسلام آباد پولیس کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پولیس کو انٹرپول ڈیٹا تک…
اسحاق ڈار کے معجزے سامنے آگئے، پٹرول اضافے پر ڈاکٹر یاسمین راشد کا تبصرہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے جو معجزے کرنے تھے وہ سامنے آگئے ہیں۔لاہور کے علاقے زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے پیٹرول مہنگا ہونے پر وفاقی وزیر خزانہ…
سفارتخانے پر فائرنگ، آج عملے اور خاندانوں کو ایران سے نکال لیا جائے گا، آذربائیجان
آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران میں سفارتخانے پر فائرنگ کے بعد آج سفارت خانے کے عملے اور ان کی اہلِ خانہ کو وہاں سے نکال لیا جائے گا۔واضح رہے کہ تہران میں دو روز قبل آذری سفارتخانے پر مسلح شخص کی فائرنگ سے عملے کا ایک رکن…