پیر5؍رمضان المبارک 1444ھ27؍مارچ 2023ء

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں لٹیروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے سُرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو پولیس ذرائع کے مطابق مقتول مسعود، سُرجانی ٹاؤن میں دوستوں کے ساتھ بیٹھا تھا۔ 

پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزمان لوٹ مار کے بعد فرار ہونے لگے تو مسعود نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی، جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ گولی مسعود کے سر پر لگی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.