پیر5؍رمضان المبارک 1444ھ27؍مارچ 2023ء

فریال تالپور اور سہیل انور سیال بھی دبئی روانہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے بعد فریال تالپور اور سہیل انور سیال بھی دبئی روانہ ہو گئے۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، شرجیل میمن سمیت پی پی کے اہم رہنما پہلے ہی دبئی میں موجود ہیں۔

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر ہونے لگی۔

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی گزشتہ روز دبئی کے اسپتال میں سرجری ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین بھی اُن کے ساتھ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.