اتوار 4؍رمضان المبارک 1444ھ26؍مارچ 2023ء

سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری، ذرائع

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر ہونے لگی۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کی چند روز قبل دبئی میں سرجری کی گئی، سابق صدر کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین بھی اُن کے ساتھ ہیں۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے سرجری کی وجہ سے کچھ دن دبئی کے اسپتال ہی میں گزارے، اب اُن کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.