اتوار 4؍رمضان المبارک 1444ھ26؍مارچ 2023ء

محکمۂ پلانٹ پروٹیکشن کے 18 طیارے گراؤنڈ

وفاقی حکومت کے محکمۂ پلانٹ پروٹیکشن کے مبینہ طور پر 18 طیارے گراؤنڈ ہیں۔

ذرائع کے مطابق محکمۂ پلانٹ پروٹیکشن کے طیاروں کا فلیٹ 2021ء سے گراونڈ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمۂ پلانٹ پروٹیکشن کے 10 طیارے کراچی اور 8 لاہور میں ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کروڑوں روپے مالیت کے طیارے کھڑے کھڑے خراب ہونے لگے ہیں، مناسب دیکھ بھال اور وقت پر مینٹیننس نہ ہونے سے یہ طیارے خراب ہوئے۔

طیاروں کے گراؤنڈ ہونے سے پلانٹ پروٹیکشن کا ایریل اسپرے ونگ مکمل طور پر غیر فعال ہو گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق ٹڈی دل کے حملے پر یہ جہاز متعلقہ علاقوں میں ایریل اسپرے کرتے تھے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ 2021ء میں محکمۂ پلانٹ پروٹیکشن کا ایک طیارہ رحیم یار خان میں گر کا تباہ ہوا تھا، اس حادثے کے بعد سے محکمۂ پلانٹ پروٹیکشن کے تمام طیارے گراؤنڈ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.