جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا بنیادی حق ہے، پرویز الہٰی

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا بنیادی حق ہے۔ایک بیان میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان کی عوام میں مقبولیت دیکھ کر بچہ حکمران گھبرا گیا ہے،  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا…

کسی شک و شبہےمیں نہ رہیں، میں آج سیالکوٹ جا رہا ہوں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کسی شک و شبہے میں نہ رہیں، میں آج سیالکوٹ جا رہا ہوں۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ جلسے سے متعلق سوشل میڈیا پر  بیان جاری کیا ہے۔عمران خان کا کہنا ہے کہ ’امپورٹڈ حکومت نے…

عمران خان ملک کیلئے سیکیورٹی تھریٹ ہیں، سعید غنی

صوبائی وزیر محنت سعید غنی کاکہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان ملک کے لئے سیکیورٹی تھریٹ ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران خان لوگوں کو اکسا رہے ہیں اور سب کو…

ہنزہ، 6 روز بعد آمدورفت کیلئے پل بنا دیا گیا

ہنزہ میں حسن آباد کے تباہ ہونے والے پُل کی آمد و رفت کے لیے 6 روز بعد تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر ہنزہ کے مطابق آمد و رفت کے لیے پل مقامی افراد، علی آباد شہر جانےکے لیےاستعمال کریں گے جبکہ سیاح اب بھی متبادل روڈ شاہراہ نگر استعمال…

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اہم فیصلہ متوقع

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کل اہم فیصلہ متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی کو مرحلہ وار ختم کیا جا سکتا ہے، سبسڈی کو مرحلہ وار ختم کر کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی جائیں گی۔ذرائع…

شبر زیدی نے 6ماہ پہلے کہہ دیا تھا کہ ملک دیوالیہ ہے، عابد شیر علی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دور کے سابق چیئر مین ایف بی آر، شبر زیدی نے چھے ماہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ملک دیوالیہ ہے۔سابق وفاقی وزیرِ برائے پانی و بجلی، عابد شیر علی نے سوشل میڈیا پر ڈالر کی اڑان اور…

موسم گرما میں تندرست رکھنے والی ’جادوئی چائے‘

ماہرین نے ہمیشہ گرمیوں کے دوران جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کا مشورہ دیا ہے، پانی کی کمی کو مختلف مشروبات کے استعمال سے روکا جا سکتا ہے۔اگر آپ ایک ایسے مشروب کی تلاش میں ہیں جو آپ کو اس موسم گرما میں صحت کے تمام مسائل سے دور رکھے، تو ماہرین…

سیالکوٹ کی صورتحال پر بات کرنے کیلئے عمران خان نے اجلاس بلالیا

سابق وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ کی صورتحال پر بات کرنے کے لیے اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تحريک انصاف کی سینئر قيادت کو بنی گالا بلا ليا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان سینئر قیادت کے مشورے سے آئندہ کا لائحہ عمل…

سندھ میں شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان

سندھ میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق 3 روزہ سوگ کے دوران سندھ اسمبلی، سندھ ہائیکورٹ، سپریم کورٹ رجسٹری میں قومی پرچم…

سی ٹی آئی گراؤنڈ میں مسیحی برادری کا احتجاجی مظاہرہ

سیالکوٹ کے  سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کے خلاف مسیحی برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے چئیرنگ کراس مال روڈ کو ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا، مظاہرین نے کہا کہ اجازت نہ ملنے کے باوجود پی ٹی آئی سیالکوٹ میں گرجا گھر…

پاک چین دوستی کے دشمنوں کو معاف نہیں کریں گے، بلاول بھٹوزرداری

وفاقی وزیر برائے خارجہ اُمور  بلاول بھٹو زرداری کا  کہنا ہے کہ متاثرہ چینی فیملیز کے ساتھ پوری قوم اظہار افسوس کرتی ہے، پاک چین دوستی کے دشمنوں کو معاف نہیں کریں گے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چینی باشندوں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے…

نئے ’لندن پلان‘ پر عملدرآمد شروع ہوگیا، شاہ محمود قریشی

سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نئے ’لندن پلان‘ پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل رات تک ضلعی انتظامیہ اور ہمارے کارکنان مل کر سیکیورٹی انتظامات…

پی ٹی آئی سیالکوٹ میں کسی اور مناسب جگہ پر جلسہ کرلے، حمزہ شہباز

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ سی ٹی آئی گراؤنڈ پر جلسے کی اجازت نہیں دیں گے، پی ٹی آئی سیالکوٹ میں کسی اور مناسب جگہ جلسہ کر لے۔ حمزہ شہباز نے ایف آئی اے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میں…

طاقت کا استعمال کیا گیا تو پی ٹی آئی اور اٹھے گی، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک انتشار کی طرف جا رہا ہے، یہ لوگ ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں، طاقت کا استعمال کیا گیا تو پی ٹی آئی اور اٹھے گی۔سابق وزیرداخلہ، شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ…

عطا تارڑ کی پی ٹی آئی کو سیالکوٹ اسٹیڈیم میں جلسے کی پیشکش

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو سیالکوٹ اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر زبردستی چرچ کی جگہ جلسہ کرنے کی کوشش کی تو جیل کی سلاخیں ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی…