hookup Mount Ephraim bbw hookups app glasgow hookups charlotte hookup bars

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی سیالکوٹ میں کسی اور مناسب جگہ پر جلسہ کرلے، حمزہ شہباز

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ سی ٹی آئی گراؤنڈ پر جلسے کی اجازت نہیں دیں گے، پی ٹی آئی سیالکوٹ میں کسی اور مناسب جگہ جلسہ کر لے۔

حمزہ شہباز نے ایف آئی اے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میں سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے پر اقلیتی برادری کو اعتراض ہے۔

خیال رہے کہ سیالکوٹ میں سی ٹی آئی گراؤنڈ میں بلا اجازت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کی تیاریوں پر پولیس نے ایکشن لے لیا۔

پولیس نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار سمیت کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جلسہ گاہ سے علی اسجدملہی اور سابق ڈی جی اینٹی کرپشن اسلم گھمن کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

سیالکوٹ میں پولیس نے رہنما پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عثمان ڈار سمیت کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا

ڈپٹی کمشنر عمران قریشی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کو ضلعی انتظامیہ نے روک دیا ہے، کرسچن کمیونٹی نے درخواست دی تھی کہ گراؤنڈ میں مذہبی رسومات ہوتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی ٹی آئی گراؤنڈ میں کبھی بھی سیاسی اجتماع نہیں ہوا، ہم نے کرسچن کمیونٹی کی درخواست پر جلسہ کرنے سے روکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.