بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان ملک کیلئے سیکیورٹی تھریٹ ہیں، سعید غنی

صوبائی وزیر محنت سعید غنی کاکہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان ملک کے لئے سیکیورٹی تھریٹ ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران خان لوگوں کو اکسا رہے ہیں اور سب کو غداری کو سرٹیفکیٹ بانٹ رہے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ جو عمران خان کی نااہلی پر بات کرے گا وہ غدار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے عوامی مارچ شروع کیا،عدم اعتماد کے بعد حکومت ختم ہوئی۔

سعید غنی نےیہ بھیکہا کہ کل کراچی ایئرپورٹ ٹرمینل نمبر 1 پر بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کریں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ان کرمنلز کو پاکستان پر مسلط کریں گے، اس سے تو اچھا تھا کہ پاکستان پر ایٹم بم گرا دیتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.