بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حب کینال میں پڑنے والا شگاف پُر کر لیا گیا

کراچی کے ضلع غربی کو پانی فراہم کرنے والی حب کینال میں پڑنے والے  شگاف کو پُر کر لیا گیا ہے۔

واپڈا حکام کے مطابق شگاف کے باعث کراچی کو حب ڈیم سے پانی کی فراہمی چند گھنٹے متاثر رہی، شگاف معمولی نوعیت کا تھا، حب کنال میں پانی کا لیول کم رہا۔

کراچی کے ضلع غربی کی پانی فراہم کرنے والی حب کینال میں شگاف پڑنے سے یومیہ آٹھ کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ ذرائع…

واپڈا حکام کے مطابق آج صبح آٹھ بجے سے کراچی کو پانی کی فراہمی معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے، حب کینال میں اب پانی کی سطح معمول پر آگئی ہے۔

واپڈا حکام کے مطابق حب ڈیم سے کراچی کو 100 ملین گیلن پانی یومیہ فراہم کیا جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.