بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بختاور بھٹو کا شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے صدر، شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا گیا ہے۔

بختاور بھٹو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ شیخ زاید بن سلطان النہیان پہلے عالمی رہنما تھے جنہوں نے شہید بے نظیر بھٹو کا متحدہ عرب امارت میں استقبال کیا اور شیخ خلیفہ بن زاید النہیان آخری عالمی رہنما تھے جن سے ان کی ملاقات 2007ء میں متحدہ عرب امارات سے نکلتے وقت ہوئی تھی۔

اُنہوں نے شدید دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اُن کے انتقال پر ہم ایک ساتھ سوگ منا رہے ہیں۔

بختاور بھٹو نے شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے خاندان اور متحدہ عرب امارات سے گہری تعزیت بھی کی۔

دوسری جانب بختاور بھٹو کے شوہر محمود چوہدری نے بھی شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر چالیس روزہ سوگ اور 3 دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

شیخ خلیفہ 3 نومبر 2004ء سے متحدہ عرب امارات کے حکمران تھے۔

شیخ خلیفہ نے والد شیخ زاید بن سلطان النہیان کی وفات کے بعد یو اے ای کی قیادت سنبھالی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.