بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، صدر میں بم دھماکے کے دوران 15سالہ لڑکی کے اغوا کا انکشاف

گزشتہ دنوں صدر میں ہونے والے بم دھماکے کے نیتجے میں مچنے والی بھگدڑ کے دوران 15 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق 15 سالہ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ پریڈی پولیس نے درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ مرشد بازار کے قریب ایک بیکری اور ہوٹل کے باہر ہوا جہاں رات کے اس پہر کافی چہل پہل ہوتی ہے۔

اغوا ہونے والی لڑکی کے بھائی کا مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتانا ہے کہ میری اہلیہ، بہن اور والدہ پنجاب کالونی سے خریداری کرنے صدر آئے تھے، خریداری کر کے واپس آ رہے تھے کہ دھماکا ہوا اور بھگدڑ مچ گئی۔

لڑکی کے بھائی کا کہنا ہے کہ دھماکے سے بھگدڑ مچی تو والدہ رش میں گر کر بیہوش ہوگئیں تھیں، پندرہ بیس منٹ بعد والدہ کو ہوش آیا تو بہن سویرا غائب تھی۔

 پولیس کے مطابق سویرا کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.