بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گرمی کی شدت کب تک برقرار رہ سکتی ہے؟

ملک بھر میں جاری گرمی کی لہر مئی کے آخر تک شدت کے ساتھ برقرار رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آئندہ ہفتے بھی ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار رہے گی، آج شام سے17 مئی تک ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی میں معمولی کمی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18مئی سے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافےکا امکان ہے، زیادہ درجہ حرارت ہیٹ اسٹروک کا سبب بن سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان، بالائی سندھ، پنجاب میں آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا گرمی میں شدت آنے کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ شدید گرمی میں عوام دھوپ اور گرمی سے بچیں۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ اگلے ہفتے کے دوران دریاؤں میں پانی کا بہاؤ مزید بڑھنےکا امکان ہے، گرمی کےدوران توانائی اور پانی کی طلب میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، آبی ذخائر اور فصلوں کو پانی کی کمی کا خطرہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.