جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی میں بلدیاتی انتخابات، ایس ایس پی ایسٹ کا اجلاس

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی نے صبح سویرے اجلاس کیا۔ایس ایس پی ایسٹ نے تمام ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو الیکشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی نے گورنمنٹ…

ایم کیو ایم کا کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے آج کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے ہی دھاندلی ہوچکی ہے، ہم…

بلدیاتی انتخابات، پولیس اہلکاروں کیلئے سرد ترین رات کڑا امتحان

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی سیکیورٹی کیلئے پولنگ اسٹیشنوں میں ٹھہرائے گئے مہمان پولیس اہلکاروں کیلئے کراچی کی سرد ترین رات کڑا امتحان ثابت ہوئی ہے۔کراچی کی سرد ترین رات میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تعینات کئے گئے سیکیورٹی اور انتخابی…

آصف زرداری نے انتخابات سے متعلق تجاویز بھی مانگ لیں

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو انتخابات کے حوالے سے تیاری کی ہدایت کی ہے اور انتخابات سے متعلق تجاویز بھی مانگ لیں ہیں آصف زرداری کی زیر صدارت پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس…

وزیراعلیٰ سندھ دو گھنٹے میں دوسری مرتبہ گورنر ہاؤس پہنچ گئے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ 2 گھنٹے میں دوسری بار گورنر ہاؤس پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ نے گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ…

گورنر سندھ کی خالد مقبول کو معاملات حل ہونے کی یقین دہانی

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کو معاملات افہام وتفہیم سے حل ہونے کی یقین دہانی کروادی۔کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے بلدیاتی الیکشن اور ملکی…

واشنگٹن، امریکی وزیر دفاع کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے فون پر رابطہ کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف سے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی۔امریکی وزیر دفاع نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر…

بھیک مانگنے کے علاوہ عمران کی خارجہ پالیسی کیا تھی؟ بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بھیک مانگنے کے علاوہ خارجہ پالیسی کیا تھی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پوری سیاست ہی بھیک مانگنے پر ہے، عمران خان کو جنیوا کانفرنس میں پاکستان کی مدد پر اعتراض تھا تو انہوں نے تیمور…

پشاور، دہشتگردوں کے حملے میں ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید

پشاور میں دہشتگردوں نے سربند تھانے پر دستی بموں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی بڈھ بیر سردار حسین اور 2 اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ہے، جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس…

پہلے مریم نواز وطن واپس آئیں گی، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پہلے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز وطن واپس آئیں گی۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ملک میں عام انتخابات کی مہم ہوگی، تو اس کی قیادت…

اہل کراچی کرپشن اور تعصبات کی سیاست دفن کریں گے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اہل کراچی اتوار کو کرپشن اور تعصبات کی سیاست دفن کردیں گے۔لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ اہل کراچی شہر میں امن اور ترقی کےلیے جماعت اسلامی کے لوگوں کا ساتھ دیں۔انہوں نے مزید…

ہم نے ٹیسٹ پاس کرلیا اب شہباز شریف کی باری ہے، عمران خان

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے ٹیسٹ پاس کرلیا اب شہباز شریف کی باری ہے۔نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کو اب اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، ہم اب وزیراعظم…

پی ٹی آئی کا وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور میں پی ٹی آئی قیادت کا اجلاس ہوا، اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کی منظوری دے…

علی رضا اکبری کی پھانسی گھناؤنا عمل ہے، فرانسیسی صدر

فرانس نے ایران میں برطانوی شہریت رکھنے والے سابق نائب ایرانی وزیر دفاع علی رضا اکبری کی پھانسی کو گھناؤنا عمل قرار دے دیا۔فرانسیسی صدر میکروں کا کہنا ہے کہ ایران میں علی رضا اکبری کی پھانسی گھناؤنا اور وحشیانہ اقدام ہے۔ایران میں…

اسمبلی توڑنے کےعمل کا حصہ نہیں بنوں گا، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ اسمبلی توڑنے کے عمل کا حصہ نہیں بنوں گا۔لاہور میں جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ فیصلہ کرچکا ہوں، اسمبلی توڑنے کے عمل میں شریک نہیں ہوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے آئینی عمل میں…

بی پی ایل: چٹو گرام نے ڈھاکا ڈومینیٹرز کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں چٹوگرام چیلنجرز نے ڈھاکا ڈومینیٹرز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔چٹو گرام میں کھیلے گئے میچ میں ڈھاکا ڈومینیٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 158 رنز بنائے۔ڈھاکا کی طرف سے عثمان غنی نے 47،…

پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگئی

پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگئی ہے، کل رات کو 10 بج کر 10 منٹ پر اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری موصول ہوچکی تھی۔گورنر پنجاب نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط نہیں کیے، جس کے بعد اسمبلی آئینی طور پر تحلیل ہوچکی ہے۔عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ اتحادی…

شاہی خاندان میگھن سے معافی مانگے، شہزادہ ہیری کا مطالبہ

شہزادہ ہیری نے برطانوی شاہی خاندان سے ان کی اہلیہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔خیال رہے کہ شہزادہ ہیری کی کتاب اسپیئر کو لے کر شہزادہ ہیری، ان کی اہلیہ میگھن مارکل اور برطانوی شاہی خاندان خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔اپنی کتاب کی اشاعت سے…

پشاور: سربند پولیس اسٹیشن پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج

پشاور کے سربند پولیس اسٹیشن پر دہشتگرد حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سربند کی مدعیت میں سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں قتل، دہشتگردی سمیت مختلف دفعات شامل ہیں۔پولیس کے…

الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کا میانوالی کو ڈویژن بنانے کا نوٹس لے لیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب حکومت کے میانوالی کو ڈویژن بنانے کا نوٹس لے لیا۔ای سی پی نے چیف سیکریٹری پنجاب کو مراسلہ جاری کردیا، جس میں میانوالی ڈویژن کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے مراسلے میں کہا…