جمعہ 14؍شوال المکرم 1444ھ5؍مئی 2023ء

منٹوں میں ضمانتیں دہرا معیار ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ منٹوں میں ضمانتیں دہرا معیار ہے جسے کوئی بھی پسند نہیں کرے گا، عدل و انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہرا معیار کہیں بھی ہو معاشرے کیلئے سود مند نہیں ہوسکتا، آئین اور قانون کی بالادستی کا سب کو احترام کرنا ہوگا۔

نواز شریف نے کہا کہ کون سے بینچ نے؟ ہم تو چار تین کے بینچ کو مانتے ہیں، تین دو والے کو نہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ دیگر چیلنج حل کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے، سب اداروں کو دائرے میں رہ کر آئینی کردار ادا کرنا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عدالت عظمیٰ، پارلیمان اور دوسرے ادارے مل کر پاکستان کی خدمت کریں، آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے ہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ماضی قریب میں اپوزیشن کو جیلوں میں بھجوایا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.