جمعہ 14؍شوال المکرم 1444ھ5؍مئی 2023ء

انگریزی ایس سی او کی تیسری باضابطہ زبان قرار دی جائے: بھارتی وزیرِ خارجہ

بھارتی وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے انگریزی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی تیسری باضابطہ زبان قرار دینے کا مطالبہ کر دیا۔

بھارت کے شہر گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے بھارتی وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے افتتاحی خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایس سی او مبصرین، شراکت داروں کو سماجی و ثقافتی تقریبات کی دعوت دی ہے۔

بھارتی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ایس سی او کثیرالجہتی تعاون اور امن و استحکام کے فروغ کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی شہر گوا میں ازبکستان کے وزیرِ خارجہ بختیار سیدوف سے ملاقات کی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ایس سی او میں اصلاحات اور جدید کاری کے مسائل پر بات ہو رہی ہے۔

بھارتی وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کا یہ بھی کہنا ہے کہ انگریزی کو ایس سی او کی تیسری باضابطہ زبان قرار دینے کے حمایت چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ بھارت کے شہر گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس جاری ہے۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شریک ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.