جمعہ 14؍شوال المکرم 1444ھ5؍مئی 2023ء

گیس میٹر چارجز میں حد سے زیادہ اضافہ تشویش ناک ہے، امتیاز شیخ

سندھ کے وزیرِ توانائی امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ گیس میٹر چارجز میں حد سے زیادہ اضافہ تشویش ناک ہے۔

امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ اوگرا کی چھتری تلے سوئی سدرن عوام سے میٹر کرایہ حد سے زیادہ لے رہا ہے، صوبے کی گیس کی تقسیم متعلقہ کمپنی کو کرنی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے مراسلات کا وفاقی حکومت سے آج تک جواب نہ آنا افسوسناک ہے۔

سندھ کے وزیرِ توانائی کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت گیس پر سندھ کا زائد حصہ دیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.