جمعہ 14؍شوال المکرم 1444ھ5؍مئی 2023ء

محمد نواز نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھا ون ڈے میچ نہیں کھیلیں گے

پاکستان اور نیوزی لینڈ  کے درمیان آج کھیلے جانے والے چوتھے ون ڈے میچ کے لیے آل راؤنڈر محمد نواز دستیاب نہیں ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق محمد نواز انجری کی وجہ سے چوتھے ون ڈے کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں محمد نواز کو بولنگ کرواتے ہوئے انگلی میں چوٹ آئی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان کو 5 ون ڈے میچوں کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کُن برتری حاصل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.