جمعرات 13؍شوال المکرم 1444ھ4؍مئی 2023ء

بھارت، منی پور میں احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کرگئے

بھارتی ریاست منی پور میں حکومتی کریک ڈاؤن کے باعث احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کر گئے، منی پور کے علاقہ چوراچند پور میں کرفیو نافذ، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف پُرتشدد کارروائیاں جاری ہیں، مودی سرکار میں مسلمانوں سمیت کوئی اقلیت اب محفوظ نہیں رہی۔

بھارت کی ریاست منی پور میں حکومتی کریک ڈاؤن سے حالات کشیدہ ہوگئے۔

ریاستی دارالحکومت اِمپھال میں بھی متعدد گرجا گھر اور مکان نذرِ آتش کردیئے گئے جس میں کئی لوگوں کے جھلس جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا ان واقعات پر خاموش ہے، علاقے میں کشیدگی کے خوف سے انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.