جمعرات 13؍شوال المکرم 1444ھ4؍مئی 2023ء

پاکستان نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کا چوتھا میچ کل، قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کا چوتھا میچ کل کراچی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو پانچ میچز کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے ابتدائی تینوں میچز میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ 

پہلے تینوں ون ڈے میں گرین شرٹس نے کیویز کو زیر کرکے پانچ میچز کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

سیریز جیتنے کے بعد کپتان بابر اعظم بھی خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگلے دونوں میچز میں بینچ اسٹرینتھ کو آزمائیں گے۔

کل ہونے والے چوتھے ون ڈے میں افتخار احمد، شان مسعود اور احسان اللّٰہ کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کیوی ٹیم نے بھی جمعرات کو آرام کو ترجیح دی۔

کراچی میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں شائقین نے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رُخ نہیں کیا۔

چوتھے ون ڈے کے لیے بھی کم از کم قیمت والے ٹکٹس تاحال فروخت نہ ہوسکے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دن ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.