برطانوی وزیراعظم کی سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر معذرت
برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک نے چلتی کار میں سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر معذرت کرلی۔ ترجمان برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ رشی سونک نے سوشل میڈیا کیلئے کلپ بنانے کی خاطر مختصر وقت کیلئے سیٹ بیلٹ کھولی تھی،انہیں غلطی کا مکمل احساس ہے اور وہ…
مریم نواز 27 جنوری کو لندن سے پاکستان روانہ ہونگی، فیملی ذرائع
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز 27 جنوری کو لندن سے پاکستان روانہ ہوں گی۔فیملی ذرائع نے جیو نیوز کو تصدیق کی ہے کہ مریم نواز کے ہمراہ خاندان کے چند افراد اور پارٹی کارکن بھی پاکستان جائیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مریم نواز پاکستان…
میسی کی پی ایس جی نے رونالڈو کی ٹیم کو شکست دے دی
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) اور ریاض آل اسٹار الیون کے درمیان کھیلا جانیوالا نمائشی میچ میسی کی پی ایس جی نے 4 کے مقابلے 5 گول سے اپنے نام کرلیا۔ کنگ فہد انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ…
لندن: بسوں، ٹرینوں کے کرایوں میں ریکارڈ اضافہ
لندن میں کونسل ٹیکس عائد، بسوں اور ٹرینوں کے کرایوں میں ریکارڈ 5.9 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زون 1 کے مصروف اوقات میں ٹیوب کرایوں میں 12فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ آف پیک کیلئے ٹیوب کرایوں میں 20 فیصد اضافہ ہوا…
ریاض: میسی اور رونالڈو کا ’آخری مقابلہ‘ پی ایس جی نے جیت لیا
ریاض میں آج میسی بمقابلہ رونالڈو: کیا مشرق وسطیٰ بالخصوص سعودی عرب عالمی کھیلوں کا نیا مرکز ہے؟،تصویر کا ذریعہGetty Images،تصویر کا کیپشنمیسی اور رونالڈو کے درمیان ریاض میں فٹبال میچ اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی فٹبال میں خلیجی ممالک کا اثر…
ڈھاڈر، گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع نہ ہوسکا
ضلع بولان کے علاقے سراج آباد میں دھماکے سے متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع نہ ہوسکا، سخت سردی میں کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر رہ گیا، گیس پائپ لائن دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ ڈھاڈر میں نامعلوم…
امریکا کا یوکرینی ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس
امریکا نے یوکرین میں ہیلی کاپٹر حادثے میں یوکرینی وزیر داخلہ اور دیگر یوکرینی حکام کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا کو ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ کا علم نہیں ہے، امریکی صدر بائیڈن نے ہیلی کاپٹر حادثے…
بھارت رواں برس سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائیگا، ماہرین
چین میں آبادی کے اضافے میں کمی کے بعد بھارت اپنی بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ رواں برس دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا۔آبادی بڑھنے کے ساتھ بھارت کو اقتصادی مضمرات اور بے روزگاری کا سامنا بھی ہوگا، ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت…
آئی ایم ایف پرانے معاہدے کی تکمیل چاہتا ہے، احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف بھی محسوس کرتا ہے کہ پاکستان اس کے شکنجے میں آیا ہوا ہے، اس لیے وہ چاہتا ہے کہ جو چار سال تک معاہدے پر عمل نہیں ہوا، اس کی تکمیل ہم سے کرالی جائے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے…
سیاسی جماعتیں فوج کی عدم مداخلت سے فائدہ اٹھائیں، صدر
صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے سیاست میں مداخلت نہ کرنے کے ارادے کو سراہتے ہیں۔ تاجر رہنماؤں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں فوج کی عدم مداخلت کے موقع سے فائدہ اٹھائیں، مسائل کے حل کے لیے جمہوری…
کراچی میں اتحاد کا فیصلہ ابھی نہیں کیا، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ انہوں نے اب تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ کراچی میں اتحاد کس سے ہوگا۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ نہ مانا گیا تو بہت سارے آپشن موجود ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ تحریک انصاف کے موقف کا تو علم…
ملک بھر میں سیلاب زدگان کی مشکلات کم نہ ہوسکیں
سیلاب زدگان کی مشکلات تاحال کم نہ ہوسکیں، خیرپور کی تحصیل ٹھری میرواہ کے دیہات میں پانی اب بھی موجود ہے۔اس علاقے میں گزشتہ ایک ماہ میں سات معصوم بچے ٹھنڈ لگنے سے بیمار ہوکر انتقال کرگئے ہیں۔ادھر بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں سیلاب سے متاثرہ…
شہباز ان معاملات پر نہ بولیں جن پر ذہن واضح نہیں، شیریں مزاری
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو ان معاملات پر نہیں بولنا چاہیے جن پر ان کا ذہن واضح نہیں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سربراہِ حکومت کا بھارت سے مذاکرات کی بھیک…
ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ معمول کے ہمسایہ تعلقات چاہتے ہیں، بھارت
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مذاکرات کی دعوت پر بھارت کا ردعمل سامنے آگیا۔ نئی دہلی میں ترجمان بھارتی وزارت خارجہ ارندام باغچی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ معمول کے ہمسایہ تعلقات چاہتا ہے۔ ارندام باغچی…
سعید غنی، حافظ نعیم الرحمان ملاقات کی تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے بعد میئر کراچی کیلئے سیاسی رابطوں کا آغاز ہوگیا۔ سعید غنی اور حافظ نعیم الرحمان کے درمیان ملاقات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے وفد نے میئر کراچی کے عہدے کیلئے جماعت اسلامی سے بات…
چیف سلیکٹر کیلئے مجھ سے رابطہ نہیں کیا گیا، انضمام الحق
سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق نے کہا ہے کہ چیف سلیکٹر کے لیے مجھ سے رابطہ نہیں کیا گیا، جب کوچ یا چیف سلیکٹر کی آفر ہوگی تو دیکھوں گا۔انضمام الحق نے لاہور میں تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم پر پریشر نہیں…
وفاقی حکومت کی امیروں سے چھپے ڈالر باہر لانے کی اپیل
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے امیروں سے چھپے ڈالر باہر لانے کی اپیل کردی۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دوست ممالک کی امداد پر زیادہ دیر نہیں چل سکتے۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ امیر لوگ ڈالرز کی سرمایہ کاری کردیں، پھر شاید آئی ایم…
یورپی پارلیمنٹ کا ایران کی پاسدارانِ انقلاب کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ
یورپی پارلیمنٹ نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب کو یورپ میں بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کا کردار صرف مشاورتی ہے لیکن یورپی یونین ممالک کے وزرائے خارجہ پیر کو مزید پابندیوں کیلئے ملاقات کریں گے۔یورپ میں رہنے…
افغانستان: 15 سالوں میں شدید ترین سردی، ایک ہفتے میں 78 افراد جاں بحق
افغانستان میں 15 سالوں میں پڑنے والی شدید ترین سردی کی لہر جاری ہے، درجہ حرارت منفی 34 تک گر گیا ہے، پچھلے ایک ہفتے میں شدید ترین سردی سے 78 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ خواتین ورکرز پر پابندی امدادی کاموں…
عمران خان کے چار سال میں لوگ بدحال ہوئے، نواز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے چار سال میں لوگ بدحال ہوئے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ان مشکلات سے نکالیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے چار سال کا…