بدھ 19؍شوال المکرم 1444ھ10؍مئی 2023ء

وزیراعظم شہباز شریف آج رات قوم سے خطاب کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق  وزیراعظم آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ملک کی موجودہ صورتحال پر قوم کو آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد میں گرفتاری کے بعد سے ملک کے مختلف شہروں میں حالات کشیدہ ہیں۔

شرپسند عناصر سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.