بدھ 19؍شوال المکرم 1444ھ10؍مئی 2023ء

ملک میں پہلی بار 10 گرام سونا بھی 2 لاکھ سے متجاوز

ملک میں 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی پہلی بار 2 لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا۔ ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 40 ہزار روپے ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کے بھاؤ میں آج 8 ہزار 487 روپے کا ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ 

اس اضافے کے بعد 10 گرام سونا ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دو لاکھ روپے سے تجاوز کرکے 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے ہے۔

دوسری جانب فی تولہ سونے کی قیمت کی بھی اونچی اڑان جاری ہے۔ ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت 9 ہزار 900 روپے بڑھ گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار روپے ہے۔

خیال رہے کہ یہ ملکی صرافہ تاریخ میں سونے کی بلند ترین قدر ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 2031 ڈالر فی اونس برقرار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.