بدھ 19؍شوال المکرم 1444ھ10؍مئی 2023ء

یاسمین راشد اور اعجاز منہاس کی آڈیو بھی سامنے آگئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز منہاس کی آڈیو بھی سامنے آگئی۔

عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی حکمت کو لے کر پی ٹی آئی رہنماؤں کی مسلسل آڈیوز سامنے آرہی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لیڈر شپ خود کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے میں ملوث نکلی۔

نئی آڈیو میں یاسمین راشد اور اعجاز منہاس کو آپس میں گفتگو کرتے سنا جاسکتا ہے۔

یاسمین راشد اس آڈیو میں اعجاز منہاس سے پوچھ رہی ہیں کہ وہ لوگ ہمیں وہاں سے واٹر کینن کے ذریعے پیچھے کی جانب دھکیل رہے ہیں؟ ہم واپس لبرٹی کی جانب بڑھیں یا پھر یہیں بیٹھ جائیں؟

اس پر اعجاز منہاس نے جواب دیا کہ اُدھر سے پوچھیں ناں، یاسمین راشد نے اس پر کہا کہ کس سے پوچھیں؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےرہنما عماد علی بٹ اور ٹکٹ ہولڈرز عباد فاروق کی مبینہ آڈیوز سامنے آگئیں۔

اس پر اعجاز منہاس نے جواب دیا کہ دیکھیں اگر لمبا بیٹھنا ہے تو پھر لبرٹی چوک بیسٹ ہے یا تو آپ لوگ ادھر ہی بیٹھتے جہاں پر پہلے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہاں سے اٹھ گئے ہیں تو لبرٹی زبردست جگہ ہے وہاں چاروں جانب سے عوام آتی ہے۔

اعجاز منہاس نے یاسمین راشد سے کہا کہ وہیں قالینیں بچھائیں گے، ڈیرہ لگائیں گے لوگوں کو رات کے لیے کال دے دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.