بدھ 19؍شوال المکرم 1444ھ10؍مئی 2023ء

چاہتے ہیں پاکستان میں جو ہو قانون و آئین کے مطابق ہو: امریکی وزیرِ خارجہ

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ قانون کی حکمرانی اور آئین کے مطابق ہو۔

یہ بات امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے برطانوی ہم منصب جیمز کلیورلی کے ساتھ نیوز کانفرنس کے دوران کہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس لائنز اسلام آباد میں قائم احتساب عدالت میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے گرفتار چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کیس میں فریقین کے دلائل مکمل ہو گئے۔

عمران خان کو نیب کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آج پولیس لائنز اسلام آباد میں قائم کی گئی عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.