بدھ 19؍شوال المکرم 1444ھ10؍مئی 2023ء

سردار شاہ کا پرائیویٹ اسکولوں کو زبردستی بند کرنے کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے پرائیویٹ اسکولوں کو زبردستی بند کرنے کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا۔ 

صوبائی وزیر سید سردار شاہ کی ہدایت پر محمکہ تعلیم سندھ نے سرکولر جاری کر دیا۔ 

وزیر تعلیم نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز کی انتظامیہ اسکولز کو معمول کے مطابق چلانے کے پابند ہیں۔ اسکولوں کو زبردستی بند رکھنے والے اسکولز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری و نجی اسکول حکومتی احکامات پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.