بدھ 19؍شوال المکرم 1444ھ10؍مئی 2023ء

دشمن جو75سال میں نہ کرسکا وہ سیاسی لبادہ اوڑھے گروہ نے کر دکھایا، آئی ایس پی آر

allegations

رواپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی یس پی آر) نے کہا ہے کہ  9 مئی کے دن کو سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا، مزید کوئی حملہ کیا گیا تو بھرپور ردعمل دیا جائے گا، جو کام 75 سال میں دشمن نہ کرسکا وہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا ایک سیاسی گروہ نے کر دکھایاجبکہ سہولت کار ،منصوبہ ساز اورسیاسی بلوائی ان کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد منظم طریقے سے آرمی املاک اور تنصیبات پر حملے کر کے مخالفت میں نعرے بازی کروائی گئی، تحریک انصاف کو نیب کے اعلامیے کے مطابق کل اسلام آباد ہائیکورٹ سے قانون کے مطابق حراست میں لیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہاکہ یک طرف تو یہ شر پسند عناصر عوامی جزبات کو اپنے محدود اور خود غرض مقاصد کی تکمیل کیلئے بھرپور طور پر ابھارتے رہے اور دوسری طرف لوگوں کی آنکھوں میں دھول ڈالتے ہوئے ملک کیلئے فوج کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتے نہیں تھکتے جو کہ دوغلے پن کی مثال ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ فوج بشمول تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے، فوجی و ریاستی تنصیبات اور املاک پر کسی بھی مزید حملے کی صورت میں شدید ردعمل دیا جائے گا جسکی مکمل ذمہ داری اسی ٹولے پر ہوگی جو پاکستان کو خانہ جنگی میں دھکیلنا چاہتا ہے اور برملہ و متعدد بار اس کا اظہار بھی کرچکا ہے۔

You might also like

Comments are closed.