جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پی ٹی آئی کارکنوں نے شورش برپا کی، قانون شکنوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران نیازی کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے متعدد سرکاری گاڑیوں سمیت پبلک ٹرانسپورٹ کی بسوں، واٹر ٹینکرز اور کچرا اٹھانے والی گاڑیوں کو نذر آتش کیا۔ انہوں نے کہا کہ…

اسلام آباد میں پاک فوج کے دستے پہنچ گئے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاک فوج کے دستے پہنچ گئے، جو مختلف مقامات پر تعینات ہوں گے۔وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اسلام آباد کی درخواست پر دارالحکومت میں فوج طلبی کا حکم جاری کیا تھا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے فوج کو…

سردار شاہ کا پرائیویٹ اسکولوں کو زبردستی بند کرنے کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے پرائیویٹ اسکولوں کو زبردستی بند کرنے کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا۔ صوبائی وزیر سید سردار شاہ کی ہدایت پر محمکہ تعلیم سندھ نے سرکولر جاری کر دیا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز کی انتظامیہ…

پاکستان کیلئے عدلیہ، وزیرِاعظم، اسٹیبلمشنٹ کے پاس جانا پڑے تو جاؤں گا، فیصل واوڈا

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ احتجاج پرامن رکھیں،عمران خان کوکچھ بھی نہیں ہوگا،  پاکستان کے لیے عدلیہ، وزیرِ اعظم، وزرائے اعلیٰ، اسٹیبلمشنٹ کے پاس جانا پڑے تو میں جاؤں گا۔ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے پہلے پریس…

میرا کوئی کیس چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے نہ لگایا جائے: عمران خان

گرفتار چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے بتایا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ان کا کوئی کیس چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے نہ لگایا جائے۔یہ بات عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے میڈیا سےبات چیت کے دوران کہی…

اسلام آباد میں ضرورت پڑی تو فوج کو بلائیں گے، آئی جی اسلام آباد

آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ضرورت پڑی تو فوج کو بلائیں گے، فی الحال فوج کوطلب کرنے کی ضرورت نہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکبر ناصر نے کہا کہ اسلام آباد میں ایف سی اور پولیس کام کر…

چاہتے ہیں پاکستان میں جو ہو قانون و آئین کے مطابق ہو: امریکی وزیرِ خارجہ

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ قانون کی حکمرانی اور آئین کے مطابق ہو۔یہ بات امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے برطانوی ہم منصب جیمز کلیورلی کے ساتھ نیوز کانفرنس کے دوران…

پشاور میں مظاہرین نے ایمبولینس کو آگ لگادی

پشاور میں تحریکِ انصاف کے مشتعل کارکنان نے ایمبولینس کو بھی نہ بخشا۔پشاور میں شیر شاہ روڈ پر پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے ایدھی ایمبولینس کو روک کر اس پر ڈنڈے برسائے اور مریض کو اتارا کر ایمبولینس کو جلا دیا۔مشتعل مظاہرین نے ریڈیو…

اتر پردیش کے پولیس تھانے میں بی جے پی رہنما کے خاوند کی پٹائی

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک پولیس اسٹیشن میں بی جے پی رہنما کے خاوند کی پٹائی ہوگئی۔سماج وادی پارٹی کے رہنما راکیش پرتاب سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے میونسپل انتخابات کی امیدوار رشمی سنگھ کے شوہر دیپک سنگھ پر تشدد کیا۔یہ…

پشاور: پی ٹی آئی کا پُر تشدد مظاہرہ، ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملہ، 4 افراد جاں بحق

پشاور میں پی ٹی آئی کی جانب سے پُرتشدد مظاہرے کے دوران ریڈیو پاکستان پر حملہ کیا گیا، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ اور فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق، 9 زخمی ہو گئے۔تحریک انصاف کے شرپسندوں نے پہلے ایدھی ایمبولنس کو روکا،مریضوں کو اُتارا…

کراچی: راشد منہاس روڈ پر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی شیلنگ

کراچی میں راشد منہاس روڈ پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے شیلنگ کی ہے۔پولیس اہلکاروں کی جانب سے شیلنگ کے بعد پی ٹی آئی کے مظاہرین نے ہوائی فائرنگ کی اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔حکام کے مطابق رینجرز اہلکاروں کو راشد منہاس روڈ پر…

پاکستان میں او اور اے لیول کے 11 مئی کو ہونے والے امتحانات بھی منسوخ

برٹش کونسل نے پاکستان میں جاری صورتحال کے پیش نظر جمعرات 11 مئی کو ہونے والے او اور اے لیول کے امتحانات بھی منسوخ کردیے ہیں۔برٹش کو نسل کے اکاؤنٹس ریلشن شپ منیجر سندھ و بلوچستان خرم شاہ کے مطابق جمعرات 11 مئی کو صبح اور شام والے امتحانات…

پشاور: مشتعل مظاہرین نے ریڈیو پاکستان کی عمارت میں آگ لگائی، عینی شاہد

مشتعل مظاہرین نے پشاور میں قائم ریڈیو پاکستان کی عمارت میں موجود اے پی پی کے دفتر میں آگ لگائی۔عینی شاہد کے مطابق دفتر میں صحافیوں سمیت عملہ کے 6 افراد موجود تھے۔عینی شاہد کا کہنا ہے کہ دو خواتین بھی دفتر میں موجود تھیں، تمام افراد…

اسلام آباد ہائیکورٹ: ٹیریان وائٹ کیس، عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹیریان وائٹ کیس کے سلسلے میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی نااہلی کےلیے دائر درخواست مسترد ہوگئی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کی سربراہی میں لارجر بینچ نے درخواست کی سماعت کی…

کور کمانڈر ہاؤس لاہور حملے میں پی ٹی آئی قیادت ملوث نکلی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لیڈر شپ خود کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے میں ملوث نکلی۔کور کمانڈر ہاؤس حملے میں پی ٹی آئی قیادت کے ملوث ہونے کے ہوشربا انکشافات اور ثبوت سامنے آگئے۔ویڈیو اور آڈیو میسیجز میں پی ٹی آئی کے لیڈرز…

شاہ محمود کو اس وقت حیران ہونا چاہئے تھا جب کور کمانڈر ہاؤس نذر آتش کیا گیا، ناصر حسین شاہ

وزیر بلدیات سید ناصر شاہ نے شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر خارجہ کو اس وقت حیران ہونا چاہیے تھا جب پی ٹی آئی والوں نے کور کمانڈر ہاؤس کو نذر آتش کیا۔یہ کام تو انڈیا والے بھی نہیں کر پائے جو پی ٹی آئی کارکن…

ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں فوج کوطلب کرلیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے فوج کو طلب کرلیا ہے۔ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے فوج بلانے کےلیے وزارت داخلہ کو درخواست دے دی۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں فوج طلب کرنے کی منظوری دے…

ٹیریان کیس: عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ درست نہیں، عدالتی حکام

ٹیریان وائٹ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی نااہلی کےلیے دائر درخواست مسترد کیے جانے پر عدالتی حکام کا بیان سامنے آگیا۔ عدالتی حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نااہلی کےلیے دائر…

سندھ میں دفعہ 144 کا اطلاق، محکمہ داخلہ سندھ کا نوٹیفکیشن جاری

محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں دفعہ 144 اطلاق کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔دفعہ 144 کا اطلاق پرتشدد احتجاج کی روک تھام کیلئے کیا گیا ہے۔ دفعہ 144 کے اطلاق کے بعد مظاہروں، احتجاج اور ریلیوں میں 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے…

بینظیر انکم سپورٹ سے 90 لاکھ غریب خاندانوں کی کفالت ہورہی ہے، شازیہ مری

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) شازیہ مری نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اس وقت 90 لاکھ غریب خاندانوں کی مالی کفالت کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پہلی قومی سماجی تحفظ کانفرنس کے تیسرے اور آخری روز…