جمعرات 20؍شوال المکرم 1444ھ11؍مئی 2023ء

ٹیریان کیس: عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ درست نہیں، عدالتی حکام

ٹیریان وائٹ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی نااہلی کےلیے دائر درخواست مسترد کیے جانے پر عدالتی حکام کا بیان سامنے آگیا۔ 

عدالتی حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نااہلی کےلیے دائر درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ درست نہیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کی سربراہی میں لارجر بینچ نے درخواست کی سماعت کی تھی جس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر فیصلہ اپ لوڈ کرنے کی انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

ادھر عدالتی حکام کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تحلیل ہوچکا تھا۔ 

حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ کو چھپانے پر نااہل قرار دینے کی درخواست پر نیا بینچ تشکیل ہوگا۔

دوسری جانب ذرائع نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے وضاحتی پریس ریلیز جلد جاری ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.