جمعہ 21؍شوال المکرم 1444ھ12؍مئی 2023ء

ہم آرڈر کے منتظر تھے، عدالت نے خواہش کا اظہار کردیا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدالتیں آرڈر کرتی ہیں، خواہشوں کا اظہار نہیں کرتیں، ہم آرڈر کے منتظر تھے، عدالت نے خواہش کا اظہار کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف آشیانہ کیس میں گئے، پکڑ لیا صاف پانی کیس میں۔

عدالت عظمیٰ نے چیئرمین تحریک انصاف کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے جیل میں زمین پر لٹایا گیا، ان سے گیسٹ ہاؤس میں بھی سہولتوں کا پوچھا جارہا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف، مریم نواز، آصف زرداری اور مجھے تو گیسٹ ہاؤس میں نہیں رکھا گیا۔ بڑی عزت و احترام کے ساتھ عمران خان کو گیسٹ ہاؤس میں رکھا جارہا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ حسن سلوک صرف عمران خان کے ساتھ کیوں؟ یہ دہرا معیار ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ عدالت کو شہدا کی یادگاروں پر حملے پر سوموٹو لینا چاہیے تھا، کور کمانڈر کے گھر پر حملہ ہوا اس پر سوموٹو نہیں لیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.