بدھ 19؍شوال المکرم 1444ھ10؍مئی 2023ء

پاکستان میں او اور اے لیول کے 11 مئی کو ہونے والے امتحانات بھی منسوخ

برٹش کونسل نے پاکستان میں جاری صورتحال کے پیش نظر جمعرات 11 مئی کو ہونے والے او اور اے لیول کے امتحانات بھی منسوخ کردیے ہیں۔

برٹش کو نسل کے اکاؤنٹس ریلشن شپ منیجر سندھ و بلوچستان خرم شاہ کے مطابق جمعرات 11 مئی کو صبح اور شام والے امتحانات منسوخ کردیے گئے ہیں۔

برٹش کونسل نے کہا ہے کہ کیمبرج اسکول کے کل صبح اور شام کو ہونے والے امتحانات بھی منسوخ کیے گئے ہیں۔

کیمبرج انٹرنیشنل اسسمنٹ کے ترجمان ارسلان صدیقی کے مطابق منسوخ شدہ پرچے دوبارہ نہیں ہوتے کیونکہ یہ پوری دنیا میں ہوتے ہیں جبکہ ایک امتحانی پرچے کے دو حصے ہوتے ہیں دیے گئے دوسرے پرچے اور دیگر کارکردگی کی بنیاد پر نمبر ایڈجسٹ کردیے جاتے ہیں۔ 

کیمبرج اسٹنٹ کی پاکستان میں سربراہ عظمیٰ یوسف نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح طلبہ اور اساتذہ کی سیکیورٹی ہے لہٰذا جمعرات کو صبح اور شام میں ہونے والے پرچے پورے پاکستان میں نہیں ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.