جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

درآمدات میں 20 فیصد کمی ہوئی ہے، مفتاح اسماعیل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 جولائی تک درآمدات میں 20 فیصد کمی ہوئی ہے۔مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ درآمدات میں کمی کے لیے اقدامات پر اسٹیٹ بینک کے شکر گزار ہیں، مستقبل قریب میں…

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران تیز بارش کا امکان

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران مون سون کا تیسرا اسپیل برس سکتا ہے، مون سون کا تیسرا سسٹم 23 سے 26 جولائی سے سندھ پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق 24 تا 26 جولائی کراچی میں تیز بارشوں کی…

ڈالر ریکارڈ 226 روپے کا ہوگیا

ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ نہ رک سکا، ابھی انٹر بینک میں ایک امریکی ڈالر 4 روپے 1 پیسہ مہنگا ہوگیا۔انٹر بینک میں اب سے کچھ دیر پہلے تک  226 روپے کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ملک میں گزشتہ 60 گھنٹوں میں ڈالر…

بابا وانگا کی 2022ء سے متعلق کونسی 2 پیش گوئیاں سچ ثابت ہوئیں؟

بلغاریہ کی نامور خاتون نجومی آنجہانی بابا وانگا نے گزشتہ برسوں کی طرح 2022ء میں رونما ہونے والے واقعات کی بھی پیش گوئیاں اپنے مرنے سے قبل کی تھیں جن میں سے 2 پوری ہوگئیں۔بلغاریہ کی زبان میں ’بابا‘ دادی یا نانی کو کہا جاتا ہے اور یہ…

20 فٹ کی لہریں گھروں سے ٹکرانے کی ویڈیو وائرل

امریکی ریاست ہوائی کے جنوبی ساحلوں پر بلند و بالا لہریں گھروں اور دفاتر سے ٹکرا گئیں، شاہراہوں پر پانی بھر گیا جبکہ کئی مقامات پر شادی کی تقریبات متاثر ہوئی ہیں۔ہوائی کے جنوبی علاقوں میں 16 جولائی کو 20 فٹ بڑی سمندری لہروں کو ریکارڈ کیا…

حکومت کو 3 ماہ ہوگئے، نوازشریف کیوں نہیں آ رہے؟، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک کے حالات سری لنکا جیسے ہونے کی طرف جا رہے ہیں، نومبر تک الیکشن میں جانا چاہیے، موجودہ حکومت کو 3 ماہ ہوگئے، نوازشریف کیوں نہیں آ رہے؟شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی نے پرویز…

برطانیہ: ریکارڈ توڑ گرمی کے بعد سیلاب کا امکان، وارننگ جاری

برطانیہ میں ریکارڈ توڑ گرمی پڑنے کے بعد اب آنے والے دنوں میں سیلاب کا بھی خطرہ ہے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت نے وارننگ جاری کر دی ہے کہ شدید گرمی پڑنے کے بعد اب انگلینڈ کے کچھ حصّوں میں اچانک سیلاب بھی آ سکتا…

پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا لاہور میں سیاسی میدان سنبھالنے کا فیصلہ

پاکستان تحریکٍ انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت نے لاہور میں سیاسی میدان سنبھالنے کا فیصلہ کر لیا۔پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر شاہ محمود قریشی آج ملتان سے لاہور پہنچیں گے، فواد چوہدری اور اسد عمر…

پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 2.78فیصد

پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3  فیصد کے قریب پہنچ گئی،  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 592 نئے مریض سامنے آئے اور وباء میں مبتلا مزید 7 افراد انتقال کر گئے ہیں۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک میں گزشتہ روز کورونا کے21 ہزار…

مسلم خلاء باز کی خلائی اسٹیشن میں نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر آج کل ایک مسلم خلاء باز کی خلائی اسٹیشن میں نماز ادا کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔اس ویڈیو کو ’ساؤتھ ایشین جرنل‘ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے شیئر کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں نماز پڑھتے دکھائی دینے والا…

ضمنی انتخابات میں لوٹے ہار گئے: یاسمین راشد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد کا کہنا ہے ضمنی انتخابات میں پنجاب کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا اور لوٹے ہار گئے۔لاہور میں مراد راس کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ اس سے بری حرکت کیا ہو سکتی…

مغرب کو روسی اناج پر سے پابندیاں ختم کرنی چاہیے، پیوٹن

روس کے صدر ولادیمر پیوٹن کا کہنا ہے کہ مغرب کو روسی اناج پر سے پابندیاں ختم کرنی چاہیے۔روسی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوکرینی اناج کی برآمدات کے لیے سہولت فراہم کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے روسی اناج کی برآمدات سے بھی پابندیاں…

پاک سری لنکا ٹیسٹ کا فیصلہ کن دن

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری گال ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ پاکستان کو ٹیسٹ میچ جیتنے کےلیے مزید 120 رنز درکار ہیں جبکہ 7 وکٹیں باقی ہیں۔ پاکستان ٹیم آج 222 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سےدوسری اننگز آگے بڑھائے گی، عبداللّٰہ…

غیر ملکی کوہ پیماؤں نے براڈ پیک سر کرلیا

پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ کیمپ فور سے انتہائی بلندی کی جانب روانہ ہوگئے جبکہ بیس کیمپ ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی غیر ملکی کوہ پیماؤں نے براڈ پیک سر کرلیا ہے۔ بیس کیمپ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کوہ پیما ساجد سدپارہ 8051 میٹر بلند براڈ…

پاکستان: کورونا سے 1 دن میں 7 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 51 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا…

یورپ میں سورج سوا نیزے پر، تباہی مچ گئی

یورپ میں سورج سوا نیزے پر آگیا، اسپین اور پرتگال میں گرمی سے ہلاک افراد کی تعداد 17 سو سے بڑھ گئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک ہفتے سے جاری گرمی کی لہر کے سبب فرانس، اسپین اور پرتگال میں ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے…

بنگلادیشی حکومت کے بجلی کی بچت کے اقدامات

توانائی کے عالمی بحران کے پس منظر میں بنگلادیش کی حکومت نے بجلی کی بچت کیلیے اقدامات کرلیے ہیں۔رپورٹس کے مطابق بنگلادیش حکومت نے ڈیزل سے چلنے والے تمام پاور پلانٹس بند کردیے۔ اس کے علاوہ ہفتے میں ایک دن پیٹرول پمپ بھی بند رکھنے کا فیصلہ…

رحیم یار خان حادثہ، دریا سے 21 لاشیں نکال لی گئیں

رحیم یار خان میں باراتیوں سے بھری کشتی دریا میں الٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 21 ہوگئی ہے۔رپورٹس کے مطابق کشتی میں 94 افراد سوار تھے جن میں سے 45 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق دریا میں ڈوبنے والے دیگر افراد کی تلاش کا کام صبح…

پرویز الٰہی کو آسانی سے وزیراعلیٰ بننے نہیں دیں گے، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو ہمارے ساتھ بیٹھنا پڑے گا، بات کرنی پڑے گی، عمران خان اتنا آسان نہ سمجھیں، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے دن کچھ اور بھی ہوسکتا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ…

پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما کی کے ٹو سر کرنے کی کوشش

کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بننے کا عزم لئے نائلہ کیانی نے اپنی پیش قدمی کا آغاز کردیا۔نائلہ کیانی دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے کیمپ ون پر پہنچ چکی ہیں۔ موسم ٹھیک رہا تو وہ 22 جولائی تک کے ٹو سر کرسکتی ہیں۔دنیا کی…