بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 2.78فیصد

پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3  فیصد کے قریب پہنچ گئی،  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 592 نئے مریض سامنے آئے اور وباء میں مبتلا مزید 7 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک میں گزشتہ روز کورونا کے21 ہزار 264 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ  592 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.78 فیصد رہی، جبکہ کورونا کے 174 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا سے 7 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں سے سندھ میں 6 اور کے پی میں 1شخص کا انتقال ہوا۔

ملک بھر میں  24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی سب سے زیادہ شرح دیامر میں  21.43  فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این آئی ایچ کےمطابق لاہور میں 5.38 فیصد،گلگت میں کیسز کی شرح4.17 فیصد رہی جبکہ پشاور میں کورونا کیسز کی شرح 6.71 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 3.27 فیصد، اسکردو میں 4.17، مردان میں 3.23، اسلام آباد میں  1.94 فیصد رہی ۔

میرپور آزاد کشمیر میں کورونا کی شرح 2.86، نوشہرہ میں 3.13 ، فیصل آباد میں 2.78، ایبٹ آباد میں 2.48، صوابی میں 2.06، سرگودھا میں 1.43 فیصد ریکارڈ ہوئی، جبکہ جہلم میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.12 فیصد رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.