بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایکسچینج ریٹ میں استحکام کیلئے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ایکسچینج ریٹ میں استحکام کے لیے اقدامات کر لیے ہیں۔

دستاویز کے مطابق غیر ضروری اشیاء کی درآمد کے لیے لیٹر آف کریڈٹ پر 100 فیصد کیشن مارجن نافذ ہوگا اور ایل سیز کھولنے کے لیے اسٹیٹ بینک سے پیشگی اجازت درکار ہوگی۔

اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) حکام نے پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر قرار دے دی اور کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پروگرام پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں۔

ایس بی پی دستاویز کے مطابق غیر ضروری آئٹمز کی درآمد کے لیے رجسٹریشن کرانا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے اور برآمد کنندگان کو انٹربینک میں ڈالر سرنڈر کرنے کی مدت کم کر دی گئی۔

دستاویز کے مطابق 6 ہفتوں کے بجائے زیادہ سے زیادہ 4 ہفتوں میں فارن ایکسچینج سرنڈر کرنا ہوگا، ایکسچینج کمپنیوں کو انٹربینک میں ڈالر رکھنے پر مراعات دی گئیں۔

ایس بی پی دستاویز کے مطابق کمرشل بینکوں کو مارکیٹ میں غیر ضروری ہل چل سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.