بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فواد کو گرین سگنل مل جائے تو یہ عمران کیخلاف بولنا شروع کردیں گے، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اگر دوسری جماعتوں کی جانب سے فواد چوہدری کو گرین سگنل مل جائے تو یہ کل عمران خان کے خلاف بولنا شروع کردیں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کے اربوں روپے سے سوشل میڈیا پر ملکی اداروں کے سربراہوں کے خلاف ٹرینڈ چلائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  بی آر ٹی پشاور اور بلین ٹری سونامی کے پیسے انتخابی مہم پر خرچ ہو رہے ہیں۔ عمران خان کی بہن علیمہ خان شوکت خانم کے چندے کے پیسوں سے امریکا میں ملکیتیں خرید رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے ہمیشہ مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو خوش کرنے کے لیے مخالفین پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے ہیں، فواد چوہدری ہر دور میں اپنی سیاسی جماعت تبدیل کرتے ہیں۔ 

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ فواد چوہدری مختلف جماعتوں سے رابطوں میں ہیں، انہیں کوئی نہیں لے رہا تو عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں کوئی خرید و فرخت نہیں ہوئی تھی، اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت جائے، رونا دھونا بند کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.