بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزن کم کرنے والا پراٹھا کونسا ہے؟

ہم روز روٹیاں اور پراٹھے کھاتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں، اس لیے اس کے بغیر رہنا ناقابلِ تصور ہے، ایسا لگتا ہے کہ ہمارا نظام اس کا عادی ہے اور ہماری بھوک اس وقت تک پوری نہیں ہوتی جب تک ہمیں گھر کی روٹی، پراٹھا اور سبزی دال کا کھانا نہ ملے۔

ہم جانتے ہیں کہ ہماری روٹی یا پراٹھا صحت مند گندم کے آٹے سے بنتا ہے لیکن یہ سچ ہے کہ اس میں کاربوہائیڈریٹ بھی ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ وزن کم کرنے سے متعلق بہترین غذا نہیں ہے، اگرچہ اس کے استعمال کو کم کرنے کا ہمیشہ ایک آپشن ہوتا ہے لیکن ہم میں سے بہت سے ایسے ہیں جو دن کے تقریباً تمام کھانوں کے ساتھ پراٹھے لینا چاہتے ہیں۔

ایسے افراد جو پراٹھوں کو پسند کرتے ہیں ان کے لیے ماہرینِ غذائیت نے ایسا پراٹھہ تیار کیا ہے جس سے ناصرف وزن کم کیا جاسکتا ہے بلکہ پراٹھا کھانے کی خواہش کو بھی پورا کیا جا سکتا ہے۔

½ کپ گلوٹین فری آٹا

½ کپ کٹی ہوئی گوبھی

¼ کپ باریک کٹی پیاز

نمک، مرچ پاؤڈر اور دھنیا حسبِ ذائقہ

2 کھانے کے چمچ گھی

پانی یا بادام کا دودھ

اوپر دیے گئے تمام اجزاء کے ساتھ آٹا گوندھ لیں، اس مکسچر کو 30 منٹ کے لیے ایک طرف رکھ دیں۔ 

اب اس کے پیڑے بنائیں اور پیڑے کے اوپر اور نیچے بٹر پیپر لگا دیں، اب بٹر پیپر کے ساتھ ہی پیڑے کو پراٹھے کی شکل دیں۔

ایک گرم پین پر تھوڑا سا گھی ڈالیں، ایک طرف سے بٹر پیپر ہٹائیں اور پراٹھے کے تھوڑا سا پکنے کا انتظار کریں اور پھر دوسرے بٹر پیپر کو آہستہ سے اوپر سے ہٹا دیں اور جب تیار ہو جائے تو مزے سے لطف اندوز ہو کر کھائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.