بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مسلم خلاء باز کی خلائی اسٹیشن میں نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر آج کل ایک مسلم خلاء باز کی خلائی اسٹیشن میں نماز ادا کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

اس ویڈیو کو ’ساؤتھ ایشین جرنل‘ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے شیئر کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں نماز پڑھتے دکھائی دینے والا خلاء باز ڈاکٹر شیخ مصظافر شکور کا تعلق ملائیشیا سے ہے جس نے آج سے کئی سال قبل خلاء میں سفر کر کے اپنا نام مسلم خلاء بازوں کی فہرست میں درج کروایا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خلائی شٹل کو قازقستان سے روانہ کیا گیا تھا اسی لیے یہ مسلم خلاء باز قازقستان کے مقامی وقت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے خلائی اسٹیشن میں 5 وقت کی نماز باقاعدگی سے  ادا کرتا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.