بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما کی کے ٹو سر کرنے کی کوشش

کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بننے کا عزم لئے نائلہ کیانی نے اپنی پیش قدمی کا آغاز کردیا۔

نائلہ کیانی دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے کیمپ ون پر پہنچ چکی ہیں۔ موسم ٹھیک رہا تو وہ 22 جولائی تک کے ٹو سر کرسکتی ہیں۔

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کی اونچائی 8 ہزار 611 میٹر ہے۔

دو خواتین کوہ پیما نائلہ کیانی اور ثمینہ بیگ کے ٹو سر کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

نائلہ کیانی دنیا کی 13 ویں بلند ترین چوٹی گاشر برم دوم سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بھی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.