بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رحیم یار خان حادثہ، دریا سے 21 لاشیں نکال لی گئیں

رحیم یار خان میں باراتیوں سے بھری کشتی دریا میں الٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 21 ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کشتی میں 94 افراد سوار تھے جن میں سے 45 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق دریا میں ڈوبنے والے دیگر افراد کی تلاش کا کام صبح پھر شروع کیا جائے گا۔

سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے درجنوں ای چالان والی گاڑی پکڑ کر کاغذات قبضے میں لے لیے۔

اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کے مطابق دریائے سندھ میں باراتیوں سے بھری کشتی سردار پور سے واپس آرہی تھی کہ ماچھکا کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کشتی میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.