ویڈیو, نیپال میں ایورسٹ بیس کیمپ کے قریب دو ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، ایک انڈین شہری ہلاک , دورانیہ 0,30

📹 Watch video
نیپال میں ایورسٹ بیس کیمپ کے قریب دو ہیلی کاپٹروں کے تصادم کے بعد کے مناظر میں اس حادثے کی شدت کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ہیلی کاپٹروں کے آپس میں ٹکرا جانے سے ایک انڈین شہری ہلاک جبکہ دونوں پائلٹس سمیت ایک اور شخص زخمی ہوا جنھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بیس کیمپ کے قریب دونوں ایک ہی مقام پر لینڈ کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران ان میں تصادم ہو گیا۔
بشکریہ بی بی سی اردو