ہفتہ، 28 نومبر، 2026 · 19 جمادی الثانی، 1448 ہجری

وزیراعظم سے سعودی وزیر دفاع اور ترک وزیر خارجہ کی ملاقات، پائیدار امن کیلئے ملکر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

پاکستان
وزیراعظم سے سعودی وزیر دفاع اور ترک وزیر خارجہ کی ملاقات، پائیدار امن کیلئے ملکر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے لیے بھرپور حمایت جاری رکھے گا: وزیراعظم شہباز شریف۔ فوٹو وزیراعظم ہاؤس۔

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے ملاقات کی جس میں قومی سلامتی، خودمختاری اور پائیدار امن و استحکام کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نےکہا پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے لیے بھرپور حمایت جاری رکھے گا، ملاقات میں مکہ دفاعی اتحاد کے تحت دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

اسلام آباد میں مکہ معاہدے کی کمیٹی کا اجلاس، سعودی عرب کی سلامتی کیلئے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ

ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور چیف آف جنرل اسٹاف کے علاوہ ترک وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف بھی شامل تھے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف اور قومی سلامتی کے مشیر بھی ملاقات میں موجود شامل رہے۔

بشکریہ جیو نیوز