جمعہ، 27 نومبر، 2026 · 18 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ریفرنڈم کا معاملہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جاسکتاہے: بیرسٹر عقیل

پاکستان
ریفرنڈم کا معاملہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جاسکتاہے: بیرسٹر عقیل

ریفرنڈم کا طریقہ کار تبدیل کرکے الیکٹرانک طریقہ کار بھی اپنایاجاسکتاہے، وزیرمملکت قانون وانصاف/ فائل فوٹو

وزیر مملکت قانون وانصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہےکہ ریفرنڈم کےمعاملے کو مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جاسکتا ہے۔

بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ معاملہ پارلیمنٹ میں آنے تک سب مفروضے ہیں تاہم آرٹیکل 48 کے تحت ریفرنڈم کےمعاملے کو مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جاسکتا ہے۔

وزیر مملکت قانون وانصاف نے کہا کہ ریفرنڈم کا طریقہ کار تبدیل کرکے الیکٹرانک طریقہ کار بھی اپنایاجاسکتاہے۔

بیرسٹرعقیل نے کہا کہ ن لیگ مناسب وقت پر صوبوں سےمتعلق پالیسی بیان دےگی، عجلت میں نہیں، ن لیگ کے ارکان نے ذاتی آرا کا اظہار ضرور کیا ہے۔

پنجاب اور سندھ اسمبلی میں صوبوں پرقرارداد پیش کی جاچکی، ہم دونوں اسمبلیوں کےفیصلے کے ساتھ ہیں: بلاول

پیپلز پارٹی بلآخر نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی حمایت کرسکتی ہے

بشکریہ جیو نیوز